9 نومبر 2011 - 20:30

ہندوستان کی وزيراطلاعات ونشریات محترمہ امبیکاسونی نے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ میڈیا تعاون کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ابنا: محترمہ امبیکاسونی نے دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی سے ملاقات میں کہا کہ ہندوستان اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں سمیت تمام میڈیا امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر آئی آر آئی بی کے سربراہ نے بھی میڈیا پروگراموں کی تیاری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان اپنے مقامی آرٹ اور ثقافت پر مبنی ڈرامے تیار کرنے کے دو مرکز ہيں جو تعاون کے ذریعے مغرب کے مسلط کردہ برآمدی طرز زندگی اور ثقافت کا مقابلہ کر سکتے ہيں۔
.......

/169